کانگریس کی سینئر لیڈر رینوکا چودھری نے آندھراپردیش کے وزیر اعلی چندرا
بابو نائیڈو کے فرزند و تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری لوکیش کے
اثاثہ جات میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 23 گنا اضافہ کی اطلاعات پر
تلگودیشم پر شدید نکتہ چینی کی ۔انہوں نے دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ چندرا بابو نائیڈو کو اس
مسئلہ پر ہاورڈ یونیورسٹی میں لکچر دینا چاہئے کہ اتنے کم عرصہ میں اثاثہ
جات میں اتنا اضافہ کیسے ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات میں اضافہ کا جو فارمولہ ہے اسے ریاست کے عوام
کے سامنے پیش کرنا چاہئے تاکہ اس فارمولہ کے ذریعہ غریب افراد بھی راتوں
رات امیر بن جائیں ۔